شوگر اسکینڈل : مسئلے کی جڑ کیا ہے ؟

عاصم اعجاز

پاکستان سوسائٹی آف شوگر ٹیکنالوجسٹ کے سابق صدر شفاعت زیدی کا کہنا ہے کہ اسکینڈل پر کمیشن بنانے کے بجائے معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا جانا چاہئے تھا، شفاعت زیدی مسئلے کی جڑ کسے سمجھتے ہیں یہ جانتے ہیں کراچی سے عاصم اعجاز کی رپورٹ میں

اسلام آباد ہائی کورٹ ملک بھر میں چینی 70 روپے کلو بیچنے کی ہدایت کرتے ہوئے شوگر انکوائری رپورٹ پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے چکی ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے خلاف شوگر ملز ایسوسی ایشن کی اپیل پر سماعت کی تھی، ایسوسی ایشن کے وکیل نے دلائل میں کہا تھا کہ کمیشن نے اپنے ٹی او آر سے باہر جاکر کارروائی کی،معاون خصوصی اور دیگر وزرا کے ذریعے میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔

عدالت کے پوچھنے پر شوگر ملز کے وکیل مخدوم علی خان نے بتایا تھا کہ 2 سال پہلے چینی 53 روپے کلو تھی ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ 2 سال میں چینی 85 روپے کلو ہوگئی ، عدالت حکومت کو نوٹس کر کے پوچھ لیتی ہے لیکن آپ اس وقت تک 70 روپے پرچینی بیچیں۔

عدالت نے ملز مالکان کے خلاف کارروائی پر حکم امتناع جاری کیا تھا اور معاون خصوصی شہزاد اکبر سمیت تمام متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کردیئے تھے۔

ٹرینڈنگ

مینو