سانحہ کورنگی: 4افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی میں اللہ والا ٹاون کی 5 منزلہ عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی، ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا کام مکمل کرلیا گیاہے۔

کورنگی میں حکام نے زبرنیوز کو بتایا کہ گرنے والی عمارت کے ملبے تلے اب کسی شخص کے دبے ہونے کی امید نہیں ، ٹریفک پولیس اہلکار کی اہلیہ ، بیٹی اور بیٹے سمیت 4 لاشیں نکالی گئیں جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 7 زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔ علاقے میں لوگوں نے کیا دیکھا آئیں ان کی زبانی سنتے ہیں۔

مقامی افراد نے بتایا کہ 22 ہزار گز پر قائم کھیل کے میدان پر چائنا کٹنگ کرکے عمارتیں بنائی گئی تھیں، متاثرہ عمارت بھی ان میں سے ایک تھی۔

لوگوں کے مطابق علاقے میں نکاسی آب کا نظام نہ ہونے کے باعث بارش کا پانی کئی دن تک علاقے میں جمع رہا اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ انتظامیہ نے رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کا کہا تھا ، کچھ افراد نے عمارت خالی کردی تھی اور کچھ اب بھی مقیم تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارشد وارث نے علاقے کی مخدوش عمارتوں کے تعین کا حکم دے دیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو