اسٹاک ایکسچینج حملہ، چاروں دہشتگرد ہلاک

اعجاز امتیاز

ملک دشمن عناصر کا کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ خاک میں ملا دیا گیا، سیکیورٹی اہلکاروں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں ملوث چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں نے صبح 10 بج کر 2 منٹ پر اسٹاک ایکسچینج کے دروازے پر دستی بم پھینکا اور پھر فائرنگ شروع کردی، گولیاں لگنے سے پولیس کا سب انسپکٹر شاہد علی اور 3 سیکیورٹی گارڈ خدا یار ، افتخار وحید اور حسن شہید ہوگئے، پولیس اہلکار سمیت 7 افراد زخمی بھی ہوئے، سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی اور 8 منٹ کے اندر چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر دہشت گردوں کا حملہ.

Posted by Zabar News on Monday, June 29, 2020

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر دہشت گردوں کا حملہ.

Posted by Zabar News on Monday, June 29, 2020

انسداد دہشت گردی محکمے کے انچارج راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ ایک دہشت گرد کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی جو بلوچستان کا رہائشی تھا ، دہشت گردوں کے زیراستعمال کار کا نمبر بی اے بی 629 اسی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ راجہ عمر خطاب کے مطابق دہشت گردوں کے پاس سے پانی کی بوتلیں اور بھنے ہونے چنے ملے ہیں، اس سے پتہ چلتا ہے کہ دہشت گرد طویل لڑائی  کیلئے آئے تھے۔ مقابلے میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکار نے واقعے کی تفصیل بتائی ہے۔

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دروازوں پر تعینات کانسٹیبل محمد رفیق حملہ کے بارے میں بتا رہے ہیں.

Posted by Zabar News on Monday, June 29, 2020

چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج سلیمان مہدی نے زبرنیوز کو بتایا کہ فورسز نے پہلے ہی حملے کے خدشے سے آگاہ کردیا تھا، الرٹ ملنے کی وجہ سے سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔

ٹرینڈنگ

مینو