کلائمبر لوز دوادی پہاڑ سے گر کر ہلاک

چھوٹی سی عمر میں دنیا بھر میں نام بنانے والی فرانس کی ایتھیلیٹ لوز دوادی پہاڑ سے گرکر چل بسی۔

سولہ برس کی لوز داودی اپنے دوستوں کے ساتھ پہاڑی سلسلے ایلپس پر جارہی تھی کہ اچانک پاؤں پھسل گیا۔ وہ 500 فٹ کی بلندی سے نیچے گر کر دم توڑ گئی۔

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ لوز دوادی نے حفاظتی کیبل جسم کےساتھ نہیں باندھی ہوئی تھی۔

لوز دوادی کو کلائمنگ کا بچپن ہی سے شوق تھا، داودی نومبر میں 17 ویں سالگرہ منانے کیلئے پرجوش تھی لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

2024کی پیرس اولمپک کمیٹی نے اس کی موت پر پیغام میں کہا کہ لوز ٹیلنٹ سے بھرپور تھی اور اسے کامیابیاں حاصل کرنی تھیں۔

دوادی نے پچھلے برس  ورلڈ جونیئر بولڈرنگ چیمپئن شپ جیتی تھی۔ اور یورپیئن ڈیفیکلٹی چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

کلائمنگ کو اس بار ٹوکیو اولمپکس میں شامل کیا گیا تھا اور دوادی کو اس میں حصہ لینا تھا مگر کورونا وبا نے یہ گیمز 2021 تک ملتوی کردیئے اور دوادی ان میں حصہ لینے سے پہلے ہی چل بسی۔

ٹرینڈنگ

مینو