کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق سینئر صحافی انصار علی نقوی انتہائی ملنسار اور محبت کرنے والے شخص تھے، وہ جیو نیوز کے بانی ارکان میں سے ایک تھے ، انصار نقوی ان دنوں 24 نیوز میں سینئر ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز اینڈ پروگرامنگ تھے۔ مرحوم کے دیرینہ دوست اور سینئر جرنلسٹ محمد عثمان اپنی یادیں شیئر کر رہے ہیں، آئیں سنتے ہیں
انصار نقوی ہر عید پر کراچی آیا کرتے تھے ، اس بار بدقسمت پرواز نے انھیں نہ صرف فیملی بلکہ دوستوں سے بھی ہمیشہ کیلئے جدا کردیا۔

24 نیوز کے ملازمین نے انصار نقوی کی دفتر سے روانگی کے لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کئے ہیں۔ اس میں انھیں پیشہ وارانہ امور انجام دینے کے بعد دفتر سے ایئرپورٹ جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
الوادع انصارصاحب الوداع
انصارنقوی صاحب کےدفترسےرخصتی کے لمحات
انصارنقوی صاحب انتہائی نفیس ملنسار محبت کرنےوالےانسان،ہمیشہ محبت اورپیار سےرہنمائی کرتےدیکھااللہ تعالی جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرما#AnsarNaqvi#PK8303 #pk8303crashed#Karachi #karachiPlaneCrash#PIAPlaneCrash pic.twitter.com/WO1xXrQKLi
— Muhammad Kamran (@mkamran04) May 23, 2020
لاہور سے کراچی آنے والے بدقسمت طیارے کے حادثے میں انصار نقوی سمیت 97 افراد جاں بحق ہوئے تھے ، مرحومین کے ورثا اور دوستوں نے یہ تہوار اشکبار آنکھوں کے ساتھ گزارا۔