G20 سے قرض کی قسط موخر کرنے کی اپیل

کورونا وبا کے بعد اقتصادی مسائل سے دوچار پاکستان نے جی 20 ممالک سے قرضے کی قسط موخر کرنے کیلئے درخواست کردی۔

ذرائع نے زبرنیوز کو بتایا کہ حکومت نے ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کی قسط دسمبر تک موخر کرنے کی اپیل کی ہے، اس میں 32 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا سود بھی شامل ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قرض کی قسط موخر ہونے کے بعد دسمبر تک غیر رعایتی قرض نہیں لیا جائے گا، اس صورتحال میں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف سے قرض لینا ممکن ہوگا۔

پاکستان نے جی 20 ممالک سے کی گئی درخواست کے بارے میں آئی ایم ایف ، ورلڈ بینک اور پیرس کلب کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

کورونا وبا کے بعد لاک ڈاؤن نے پاکستان کی معیشت پر برے اثرات مرتب کئے ہیں اور اس وقت غریب کو سہولتیں پہنچانا حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو