کراچی : بجلی کا بحران مزیدجاری رہنے کا امکان

فیض کوثر

کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ گیا، شدید گرمی میں شہری بلبلا اٹھے۔

سنجھورو اور زرگون گیس فیلڈ مرمت کی وجہ سے بند ہوئیں تو کراچی والوں کی مصیبت میں اضافہ ہوگیا، گرمی کے ستائے افراد کیلئے رات کی نیند ناممکن ہوئی تو دن کا سکون بھی غارت ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق 30 ستمبر سے پہلے کراچی کو گیس کی فراہمی بہتر نہ ہونے کا خدشہ ہے ، اس صورتحال میں لوڈشیڈنگ کا عذاب ابھی کئی دن جاری رہنے کا امکان ہے۔

اگرچہ کے الیکٹرک کو 180 سے 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے لیکن پریشر میں کمی کے باعث مسائل کا سامنا ہے۔

بجلی کی کئی کئی بار فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو