ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا ذمے دار قرار دے کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت 36 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

تہران کے پراسیکیوٹر جنرل علی مہر نے بتایا کہ جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ملوث 36 افراد کو شناخت کیا گیا ہے، انھوں نے قتل میں تعاون کیا یا حصہ لیا تھا، 36 افراد میں امریکا اور دیگر ممالک کے سیاسی اور عسکری حکام بھی شامل ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام سرفہرست ہے اور انھیں قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑے گا چاہے وہ مدت صدارت کے بعد ہی کیوں نہ ہو۔ ان تمام افراد پر دہشت گردی اور قتل کا مقدمہ چلایا جائے گا، ایران نے انٹرپول سے مطالبہ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے ریڈ وارنٹ جاری کئے جائیں۔
A statement from President @realDonaldTrump: pic.twitter.com/Jfy4GCLdif
— The White House (@WhiteHouse) January 3, 2020
امریکی فورسز نے 3 جولائی کو عراق میں حملہ کرکے جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کردیا تھا اور ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا تھا کہ قتل کا حکم انھوں نے خود دیا تھا، امریکی صدر نے ایرانی جنرل کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں جنگ کرنے کیلئے نہیں بلکہ جنگ روکنے کیلئے قتل کیا گیا۔