وائٹ ہاؤس کا گھیراو، سیکڑوں فوجی تعینات

امریکا میں ہزاروں افراد نے وائٹ ہاؤس کو گھیر لیا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ پر بڑی تعداد میں فوجی تعینات کرنا پڑ گئے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی بلیک لائیوز میٹر تحریک کے تحت احتجاج جاری ہے۔

وائٹ ہاوس قلعے میں تبدیل کردیا گیا ، مظاہرین کو روکنے کیلئے 7 سے 9 فٹ بلند باڑ کھڑی کی گئی اور صدر کی رہائش گاہ کی حفاظت کیلئے فوج لگا دی گئی۔

وائٹ ہاوس کے اطراف ڈیڑھ کلومیٹر کا علاقہ رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا اور جگہ جگہ ناکہ بندی کرنا پڑ گئی۔

نیویارک، شکاگو  اور لاس اینجلس سمیت مختلف ریاستوں سے لوگوں کی بڑی تعداد اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچی۔

مظاہرین نے نسل پرستی کے خلاف نعرے لگائے اور امریکی صدر کی پالیسیوں کا ناقابل قبول قراردیا۔

نیویارک سٹی میں ڈاکٹرز ، نرسز اور اسپتالوں کا دیگر عملہ نسلی منافرت کے خلاف احتجاج میں شامل ہوا، فلیڈیلفیا میں بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے۔

احتجاج میں ایسا جوڑا بھی شریک ہوا جو شادی کے فوری بعد گھر جانے کے بجائے مظاہرین کے درمیان پہنچا اور مرکز نگاہ بن گیا۔

ٹرینڈنگ

مینو