جرمنی میں جنگ عظیم دوم کا بم برآمد

جرمنی میں جنگ عظیم دوم کے دور کا 5 سو کلو وزنی بم برآمد کرلیا گیا۔

فرینکفرٹ میں انڈر گراؤنڈ ٹرین یو 5 کی توسیع کیلئے کھدائی جاری تھی، اس دوران 500 کلو وزنی بم ملا۔

حکام نے فوری طور پر علاقے کو خالی کراکے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا، علاقے کے مخصوص حصوں میں گاڑیوں کی آمد و رفت بھی روک دی گئی۔

پچھلے کئی برس سے جرمنی کے مختلف شہروں میں ایسے بم ملتے رہے ہیں جنھیں ناکارہ بنایا جاتا رہا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ جلد ہی نئے بم کو بھی ناکارہ بنادیا جائے گا۔

ٹرینڈنگ

مینو