جرمنی کے نیوکلیئر پاور اسٹیشن کے 2 کولنگ ٹاورز کو گرانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

یہ فلپسبرگ پاور پلانٹ جرمنی کے جنوب مغربی علاقے میں واقع تھا۔ اس کے دونوں ٹاورز کو ایک ایک کرکے کنٹرولڈ دھماکوں سے گرایا گیا۔

ٹاورز صبح 6 بجے گرائے گئے۔ انہیں منہدم کرنے کا وقت لوگوں سے خفیہ رکھا گیا تھا تاکہ لوگ لاک ڈاون توڑ کر منظر دیکھنے نہ پہنچ جائیں۔

ٹاورز گرنے سے دھوئیں کے بادل تیزی سے اٹھتے اور علاقے میں پھیلتے دیکھے جا سکتے ہیں۔
A spectacular controlled explosion brought down two cooling towers of a disused nuclear plant in southern Germany pic.twitter.com/Rflo36jNcd
— Reuters (@Reuters) May 14, 2020
In Germany, the towers of a closed nuclear power plant were blown up.
They have been working on preparing the explosion in Philipsburg for 4 years. Many Greenpeace activists and supporters of Greta Thunberg gathered to see the explosion.#Germany #ecology #Deutschland #nature pic.twitter.com/VtaisVfti5
— European Union Club (@EuropeanUnionC) May 15, 2020
اس پلانٹ کا ایک ری ایکٹر 2011 اور دوسرا 2019 میں بند کردیا گیا تھا۔ اقدام کا مقصد نیوکلیئر پاور کے استعمال کو کم سے کم کرنا تھا۔

جرمنی میں آخری نیوکلیئر ری ایکٹر 2022 میں کام ختم کردے گا۔ جرمنی میں اب ری نیوایبل زرائع سے توانائی حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کردی گئی ہے۔ اس مقام پر بھی اب ایسا ہی ٹرانسفارمر اسٹیشن بنائے جانے کا امکان ہے۔