لاہور: ایک اور لڑکی سے اجتماعی زیادتی

لاہور میں شیخوپورہ کی رہائشی لڑکی کو اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

پنجاب میں اجتماعی زیادتی کے واقعات بڑھ گئے۔ لاہور میں نجی کمپنی کے 2 ملازمین نے ساتھی ملازمہ کو زیادہ پیسوں والی نوکری پر لگانے کا جھانسہ دیا اور اسے ہوٹل میں لے گئے، ملزمان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہوگئے۔

ہوٹل انتظامیہ کی اطلاع پر پولیس نے لڑکی کو اسپتال منتقل کیا اور میڈیکل کرایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی کی مدعیت میں عرفان اور حسن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ملزمان جلد گرفتار کرلئے جائیں گے۔

اس سے پہلے جڑانوالہ روڈ پر تھانہ مانگٹانوالہ کے قریب کار سوار 6 افراد نے لفٹ دینے کے بہانے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جبکہ لاہور گجرپورہ موٹروے پر گزشتہ ماہ خاتون سے زیادتی کی گئی تھی، پولیس اس کیس میں ایک ملزم کو گرفتار کرسکی جبکہ مرکزی ملزم عابد اب تک مفرور ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو