ایک تولے سونا 15 ہزار روپے سستا

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملک میں بھی سونا سستا ہونے لگا، ایک تولہ سونے کی قیمت 15 ہزار روپے کم ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 امریکی ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 915 ڈالر ہوگئی۔

کراچی ، حیدرآباد ، سکھر ، لاہور ، ملتان ، فیصل آباد، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار اور 10 گرام کی قیمت 857 روپے کم ہوگئی، ملک کی صرافہ مارکیٹس میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت  ایک لاکھ 13 ہزار 500 جبکہ 10 گرام کی قیمت 97 ہزار 307 روپے ہوگئی ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ایک تولے سونے کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار ایک سو روپے تھی، 10 گرام سونا ایک لاکھ 3 ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو