سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

مناہل تنویر

سونے کی قیمت میں حیرت انگیز طور پر اضافہ ہوا ہے اور دام ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 814 ڈالر ہوگئی ، اب خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ قیمت 2 ہزار ڈالر تک جاسکتی ہے۔

عالمی مارکیٹ کا اثر پاکستان پر بھی پڑا اور صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، اب ایک تولے سونا 800 اور دس گرام 686 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

کراچی سمیت ملک بھر میں ایک تولے سونا اس وقت ایک لاکھ 9 ہزار 100 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ 10 گرام گولڈ کی قیمت 686 روپے بڑھی اور 93 ہزار 536 روپے ہوگئی۔

ٹرینڈنگ

مینو