ایک تولہ سونا 5 ہزار 100 روپے مہنگا

ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک تولے سونے کی قیمت 5 ہزار 100 روپے بڑھ گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کا اثر پاکستان کی صرافہ مارکیٹس پر بھی پڑرہا ہے، ملک میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 23 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کے دام بھی ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار 372 روپے سے بڑھ گئے، اب 10 گرام سونا ایک لاکھ 6 ہزار 138 روپے کا ہوگیا ہے۔ کاروباری افراد نے سونے کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 46 امریکی ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 942 امریکی ڈالر ہوچکی ہے جو 9 سال کی بلند ترین سطح ہے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر شرح سود کم ہونے کے بعد سرمایہ کار سونے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے، 6 ماہ میں عالمی سطح پر سونے کی قیمت 23 اور پاکستان میں 34 فیصد بڑھی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو