بخار کے بعد گوریلا کا کورونا ٹیسٹ

امریکا میں شانگو نامی گوریلا کے بخار میں مبتلا ہونے کے بعد کھلبلی مچ گئی ، چڑیا گھر انتظامیہ نے فوری طور پر کورونا ٹیسٹ کیا جبکہ گوریلا کے ساتھیوں کو الگ تھلگ کردیا گیا۔

433 پاونڈ وزن کا شانگو میامی کے چڑیا میں رہتا ہے اور اس کی عمر 31 برس ہے ، وہ اپنے چھوٹے بھائی 26 سالہ بارنے سے لڑائی میں زخمی ہوا تھا اور جھڑپ کے بعد اسے بخار ہوگیا تھا۔

دونوں بھائی 2017 میں سان فرانسسکو کے چڑیا گھ سے میامی لائے گئے تھے، ڈاکٹروں نے گوریلا کا ٹی بی ٹیسٹ بھی کیا ہے۔

شاگو کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے اور اس کا میامی کے چڑیا گھر کے اسپتال میں علاج جاری ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے تصاویر جاری کی ہیں جن میں طبی عملے کو سیمپل لیتے اور گوریلا کا معائنہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو