دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا اعلان

حکومت نے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

اس بات کا اعلان وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹر پر کیا۔

عاصم سلیم باجوہر نے بتایا کہ ڈیم تعمیر کرنے کی خبر پوری قوم کیلئے تاریخی اہمیت کی حامل ہے، یہ پاکستانی معیشت کیلئے بھی اہم ہے۔

انھوں نے بتایا کہ منصوبے سے 16 ہزار 500 افراد کو روزگار ملے گا ، ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ، اس منصوبے سے 12 لاکھ ایکڑ زرعی زمین سیراب ہوگی اور تربیلا ڈیم کی زندگی بھی 35 برس بڑھ جائے گی۔

دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر پر لاگت کا تخمینہ 14 ارب ڈالر کے قریب لگایا گیا ہے اور یہ دنیا کے بڑے ڈیموں میں سے ایک ہوگا۔

ٹرینڈنگ

مینو