شہباز ای سی ایل کیلئے آن لسٹ

وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز کہیں نہیں جا رہے تو اچھی بات ہے ، ویسے بھی آپ ای سی ایل کے لئے آن لسٹ ہیں۔

پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز نے دھواں دھار گفتگو فرمائی، انھیں کوئی باہر جانے نہیں دے گا، کیس بہت سیریس ہے۔

حکومت کیلئے خطرات سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے بتایا کہ عمران خان کو نون لیگ اور پیپلزپارٹی سے کوئی چیلنج درپیش نہیں۔ حکومت مدت پوری کرے گی۔ وہ دور ختم ہوگیا جب اپوزیشن میں بیٹھنا پسند کیا جاتا تھا، اب لوگ سرکاری بنچوں پر بیٹھنا چاہتے ہیں۔

شیخ رشید نے بتایا کہ پنجاب حکومت کو عمران خان کی حمایت حاصل ہے اور عثمان بزدار کو کوئی خطرہ نہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو