پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

حکومت نے پٹرول مذید سستا کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بارہ بجے سے ہوچکا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے کمی کی گئی اور نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے ہوگئی ، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ، اب لائٹ ڈیزل آئل 38 روپے 14 پیسے فی لیٹر فروخت ہوگا۔

ڈیزل 5 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا اور اب اس کی قیمت 80 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل قیمت میں نمایاں کمی کی گئی، مٹی کا تیل اس بار 11 روپے 88 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔ اب یہ 35 روپے 56 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔

ٹرینڈنگ

مینو