عید کے بعد دوبارہ لاک ڈاون کی وارننگ

وفاقی حکومت نے شہریوں کو خبردار کیا کہ کورونا سے اموات اور کیسز بڑھ رہے ہیں، اگر حکومتی ہدایات پر عمل نہ کیا گیا اور المیہ جنم لیتا رہا تو عید کے بعد سخت لاک ڈاؤن کیا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے سخت لاک ڈاون کا عندیہ دے دیا، اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران انھوں نے بتایا کہ کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، عوام شاید سمجھ رہے ہیں کورونا وائرس صرف عید تک تھا۔

ظفر مرزا نے خبردار کیا کہ اگر عوام نے غیر ذمے داری کا مظاہرہ جاری رکھا تو دوبارہ لاک ڈاؤن کرنا پڑسکتا ہے۔

انھوں نے تصدیق کی کہ بازاروں میں احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی جارہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی اعتراف کیا کہ حکومت خواہش کے مطابق ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت نہیں بڑھا سکی، انھوں نے ‏عوام سے اپیل کی کہ بیماری روکنے کا سبب بننے پھیلانے کا نہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو