کلبھوشن کاوکیل، ہائیکورٹ میں حکومتی اپیل

حکومت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزا کے خلاف اپیل کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

حکومت نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ درخواست دائر کرنے کیلئے بھارتی جاسوس کا قانونی نمائندہ مقرر کیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں 20 مئی کو آرڈیننس جاری کیا گیا، اس میں کلبھوشن کی سزا کے خلاف اپیل کیلئے 3 آپشنز رکھے گئے، اب چونکہ کلبھوشن نے نظرثانی اپیل سے انکار کیا اور بھارت نظرثانی اپیل کی سہولت کا فائدہ اٹھانے سے گریز کر رہا ہے تو صرف قانونی نمائندے کے ذریعے اپیل دائر کرنے کا آپشن بچا ہے۔

حکومت نے کہا کہ عدالت کلبھوشن یادیو کیلئے وکیل مقرر کرے ، یہ وکیل کلبھوشن کو فوجی عدالت سے سنائی گئی سزا کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی پیروی کرے ، درخواست میں جج، ایڈووکیٹ جنرل برانچ، جی ایچ کیو اور وزارت دفاع کو فریق بنایا گیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو