عید الاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کا اعلان

محمد عثمان

سرکاری ملازمین اس بار عید الاضحیٰ پر لمبی چھٹیاں نہیں کرسکیں گے، حکومت نے صرف 3 چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے عید پر 3 دن کی تعطیلات دینے کا اعلان کیا ہے اور یہ چھٹیاں 31 جولائی (جمعہ)، یکم اگست (ہفتہ) اور 2 اگست (اتوار) کی ہوں گی۔

حکام نے زبرنیوز کو بتایا کہ عید پر قربانی کے بعد لوگ عموما دیگر شہروں کا رخ کرتے ہیں اور کورونا کے باعث لوگوں کو غیرضروری سفر سے روکنے کیلئے اضافی تعطیلات نہیں دی گئیں۔

اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ عید پر مخصوص دنوں کے علاوہ کوئی چھٹی نہ دی جائے، انھوں نے عوام سے بھی عید سادگی سے منانے کی اپیل کی تھی۔

ٹرینڈنگ

مینو