حکومت نے پیٹرول بم دے مارا

قرۃ العین

کورونا وبا جھیلتی قوم پر نئی آفت آگئی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 17 روپے سے 25 روپے 58 پیسے لیٹر تک اضافہ کردیا گیا۔ نئی قیمتوں کی وصولی رات 12 بجے سے شروع ہوچکی ہے۔

عوام پر ستم ڈھانے کیلئے اس بار پہلی تاریخ کا بھی انتظار نہیں کیا گیا اور وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پیٹرول کی قیمت 25 روپے 38 پیسے لیٹر بڑھا کر اگلی پچھلی ساری رعایتوں کی کسر نکال لی گئی، اب پیٹرول سو روپے دس پیسے لیٹر ہوگیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کے دام 21 روپے 31 پیسے لیٹر بڑھنے کے بعد 101 روپے 46 پیسے لیٹر ہوگئے۔

مٹی کے تیل کی قیمت ساڑھے 23 روپے بڑھائی گئی اور اب 59 روپے 6 پیسے لیٹر ہوگئی۔ لائٹ ڈیزل آئل کے دام 17 روپے 84 پیسے بڑھائے گئے اور اب 55 روپے 98 پیسے لیٹر ہوگئے۔

ٹرینڈنگ

مینو