پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر ایس او پیز کے ساتھ

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ کر رہی ہے۔  

عمران خان نے ٹوئٹر پوسٹ میں کہا کہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں، پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھیں۔

حکومتی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ صرف انتہائی ضرورت کے وقت استمعال کریں۔ کھانسنے یا چھینکنے پر ٹشو پیپر استعمال کئے جائیں ، سینی ٹائزر کے بغیر آنکھ ، ناک اور منہ چھونے سے پرہیز کریں۔

شہریوں سے کہا گیا ہے کہ گاڑی میں سواری سے پہلے میڈیکل ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال کریں۔ غیرضروری بات چیت اور ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے۔

ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ مسافروں کو بٹھانے اور اتارنے کے بعد گاڑی کو جراثیم سے پاک کریں۔ ایئرکنڈیشن کا استعمال نہ کریں اور کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں۔

ایس او پیز کے مطابق مسافروں کے درمیان فاصلہ برقرار رکھا جائے گا۔ ڈرائیور ماسک کا استعمال کریں گے۔ گاڑی میں ٹشو اور سینیٹائزر کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

ٹرینڈنگ

مینو