کراچی: گلستان جوہر مقابلہ: انسپکٹر شہید، ویڈیو

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس مقابلے کے دوران سب انسپکٹر شہید ہوگیا۔ زبرنیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔

پولیس حکام نے زبرنیوز کو بتایا کہ موبائل میں سوار اہلکاروں نے مشتبہ گاڑی روکنے کی کوشش کی اور ملزمان کا پیچھا کیا، اس دوران دہشت گردوں نے چلتی گاڑی سے فائرنگ کی۔

ایس ایم جی کے ذریعے کی گئی فائرنگ سے سب انسپیکٹر رحیم خان شہید ہوگئے جو گلستان جوہر تھانے میں ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات تھے۔ وہ اس سے پہلے لانڈھی تھانے میں بھی بطور ایس ایچ او ذمہ داریاں ادا کرچکے تھے۔

ٹرینڈنگ

مینو