حفیظ شیخ این ایف سی سے آوٹ

محمد عثمان

وفاقی حکومت نے بڑا اقدام اٹھالیا، مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو قومی مالیاتی کمیشن سے نکال دیا گیا۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے این ایف سی کی تشکیل کا نیا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کر دیا جس میں 9 ارکان شامل ہیں۔ حفیظ شیخ کو نکال دیا گیا جبکہ جاوید جبار خود کمیشن سے الگ ہوگئے تھے۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے پرانا نوٹی فکیشن واپس لے لیا ، پرانے مالیاتی کمیشن کی تشکیل کے نوٹیفیکیشن پر انھیں بھی اعتراض تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل کی تعریف کی اور دو رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس عامرفاروق نے درخواست گزار سے کہا کہ حکومت نے چیلنج کیا گیا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ، نئے نوٹیفکیشن کے بعد آپ کی درخواست غیر موثر ہوگئی۔

قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کے خلاف یہ درخواست لیگی رہنما انجینئر خرم دستگیر نے دائر کی تھی، نون لیگ نے اعتراض کیا تھا کہ حفیظ شیخ غیرمنتخب ہیں اور کمیشن کی سربراہی بھی کرسکتے ہیں، آئین کے مطابق غیر منتخب نمائندہ کمیشن میں شامل ہی نہیں ہوسکتا۔

ٹرینڈنگ

مینو