لبیک اللھم لبیک : مناسک حج، ویڈیو

زکیر احمد بھٹی

سعودی عرب میں کورونا سے بچاو کے حفاظتی انتظامات کے ساتھ مناسک حج جاری ہیں، اس سال وبا کے باعث عازمین کی تعداد انتہائی کم رکھی گئی ہے۔

لبیک اللھم لبیک کی صدائیں گونجنے لگیں، اس سال فریضہ حج ادا کرنے والوں کا تعلق 160 ملکوں سے ہے اور ان میں 70 فیصد غیر ملکی ہیں۔

عازمین نے قرنطینہ ختم کرکے احرام کی حالت میں طواف کیا جبکہ مسجد الحرام میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے نشان لگائے گئے۔ عازمین کے قافلے طواف قدوم اور سعی کے بعد خصوصی بسوں کے ذریعے منی پہنچ گئے ہیں۔

عازمین نماز فجر کے بعد میدان عرفات روانہ ہوں گے جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا۔ یومِ عرفہ کیلئے مسجد نمرہ میں بھی عازمین کیلئے نشان لگادیئے گئے ہیں۔

دن بھر عرفات میں قیام اور مغرب کی اذان کے بعد حجاج مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے جہاں نماز مغرب اور عشاء ملا کر ادا کی جائے گی، رات بھر مزدلفہ میں کھلے میدان اور پہاڑوں پر قیام ہو گا۔ حاجی 10 ذی الحج کو فجر کی نماز کے بعد منیٰ روانہ ہوں گے۔ جہاں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کریں گے اور سر منڈوا کر احرام کھول دیں گے، اس کے بعد طواف زیارت ہو گا۔

ٹرینڈنگ

مینو