حاجیوں کی تعداد انتہائی کم کرنے پر غور

سعودی حکومت نے کورونا وبا کے باعث حاجیوں کی تعداد انتہائی کم کرنے پر غور شروع کردیا۔

سعودی عرب میں ایک لاکھ 5 ہزار سے زائد کورونا کیس رپورٹ ہوچکے ہیں اور تقریبا ساڑھے 7 سو افراد کا انتقال ہوا ہے، وبا پر کنٹرول کیلئے کوشش جاری ہیں اور اسی لئے سعودی حکام حج کے خواہشمند افراد کی علامتی تعداد کو اجازت دینے پرغور کر رہے ہیں۔

سعودی عرب میں حج کے لئے ایس او پیز کی تیاری جاری ہے اور ضعیف العمر افراد کو حج کی اجازت نہ دیئے جانے کا امکان ہے۔ فیصلوں کا حتمی اعلان شاہ سلمان بن عبدالعزیز کریں گے۔

ہر سال تقریبا 25 لاکھ مسلمان حج کی سعادت ادا کرتے ہیں، کورونا کے باعث انڈونیشیا کی حکومت پہلے ہی اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا اعلان کرچکی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو