عظمیٰ پر حملہ قتل کی کوشش، ہانیہ عامر

اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکارہ عظمی خان پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے  کہا ہے کہ یہ قتل کی کوشش تھی۔

ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنا پیغام شیئر کیا ، انھوں نے کہا کہ عظمیٰ خان پر حملہ ناقابل قبول ہے، اس طرح بغیر اجازت کسی کے گھر میں گھسنا قتل کرنے کے مترادف ہے، یہ امیر افراد کی طاقت کا بھیانک مظاہرہ کریں۔

اداکارہ نے سوال کیا کہ اگر ان کی کسی سے لڑائی ہوجائے تو کیا وہ اٹھ کرگھر آجائیں گے، چیزیں توڑیں گے اور پیروں سے خون نکالیں گے۔ مٹی کا تیل پھینکیں گے ، کیا ایسا کرنا ٹھیک ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ چور گھر میں داخل ہو تو پولیس پکڑلیتی ہے ، کیا پاپا کی پرنسز کے خلاف کچھ نہیں ہوسکتا۔

Hania Amir Speaks in support of Uzma Khan and stands with her

#HaniaAmir reacted over #UzmaKhan and #UsmanMalik Issue posted video on her insta story and expresses her anger and stands with Uzma Khan in her fight against Daughters of #MalikRiaz

Posted by All Pakistan Drama Page on Thursday, May 28, 2020

ہانیہ کا کہنا تھا کہ اب جنگ عظمیٰ اور حملہ آور کے درمیان نہیں اب جنگ پیسے اور حکومت کے درمیان ہے۔ اگر پاپا کی شہزادی جیل نہیں گئی تو ہم سمجھیں گے کہ ہم اپنے ملک میں محفوظ نہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو