سرفراز کو جوتے لے کر بھیجنے پر مصباح کا جواب

سابق کپتان سرفراز احمد کو پانی اور جوتے لے کر گراونڈ میں بھیجنے پر سوشل میڈیا صارفین نے طوفان کھڑا کردیا۔

سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی، کئی صارفین نے سرفراز احمد کی فتوحات گنوائیں اور کہا کہ سابق کپتان کو 12 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے گراونڈ میں بھیجنا درست نہیں۔

کئی شخصیات نے نہ صرف تنقید کی بلکہ یہاں تک کہہ دیا کہ انھوں نے کبھی کسی سابق کپتان کو جوتے اٹھا کر گراونڈ میں آتے نہیں دیکھا۔

اگرچہ کئی افراد سرفراز کی قدر نہ کرنے پر نالاں ہیں تو کچھ ایسے بھی جو ماضی کی مثالیں ڈھونڈ لائے ہیں۔

ہیڈکوچ مصباح الحق سے سرفراز احمد کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ٹیم کے کپتان تھے لیکن 12 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے گراؤنڈ میں گئے۔ اس کام میں کوئی شرم نہیں ہونی چاہئے۔

سرفراز احمد کے چاہنے والوں کو مصباح الحق کے موقف سے اختلاف ہے اور ان کا کہنا ہے کہ تنقید پانی نہیں جوتے لے کر بھیجنے پر کی جارہی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو