کراچی میں بارش، بجلی غائب

کراچی میں بارش سے ایک بار پھر جل تھل ایک ہوگیا جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

شہر قائد میں کئی روز سے شدید گرمی تھی لیکن دوپہر ہوتے ہی بادل چھا گئے ارو مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش شروع ہوگئی۔

کلفٹن ، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر ، شاہراہ فیصل، شاہ فیصل کالونی، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا ، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد میں بارش ہوئی اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے اور لوگوں کو ایک بار پھر مسائل کا سامنا ہے، بارش شروع ہوتے ہی کے الیکٹرک کو بجلی کی فراہمی معطل کرنے کا ایک اور بہانہ مل گیا اور مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند کردی گئی۔

ٹرینڈنگ

مینو