کراچی میں بارش اور سیلابی صورتحال

کراچی میں پھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اس بار شہر قائد میں 100 ملی میٹر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بارش کا سسٹم ابھی کراچی میں موجود ہے، شہر میں منگل تک کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے اور اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 170 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، نیوکراچی میں 88 ملی میٹر اور ناظم آباد میں 85 ملی میٹر تک بارش ہوئی۔

کراچی میں جمعہ کی بارش اور مزید برسات کی پیش گوئی کے بعد رحیم گوٹھ اور یوسف گوٹھ سے لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے، علاقے میں پانی جمع ہونے کے بعد شہری اپنے عزیز و اقارب کے ہاں منتقل ہوگئے۔

جمعہ کو میمن گوٹھ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے ، ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی اور اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں کرنٹ لگنے سے 2 افرد کی جان گئی۔

حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص، عمرکوٹ اور دیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو