بائیڈن کو جتوائیں،مستقبل بچائیں،ہیلری کلنٹن

طاہر عباس

امریکا کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکی عوام ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن کو کامیاب بناکر اپنا مستقبل بچائیں۔

ہیلری کلنٹن نے یہ بات ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن کیلئے ورچوئل فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب میں کہی۔

تقریب کے میزبان امریکا کی ڈیموکریٹ پارٹی کے چیئرمین ٹام پیریز اور نامور پاکستانی امریکن ڈیموکریٹ طاہر جاوید تھے۔

سابق وزیر خارجہ اور 2016 کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار ہیلری کلنٹن سے بات کرتے ہوئے طاہر جاوید نے کہا کہ جوبائیڈن کی انتخابی مہم میں آپ کی شمولیت سے بھرپور توانائی آگئی ہے۔

بائیڈن کو جتوائیں،مستقبل بچائیں،ہیلری کلنٹن

بائیڈن کو جتوائیں،مستقبل بچائیں،ہیلری کلنٹن

Posted by Zabar News on Wednesday, May 20, 2020

طاہر جاوید نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تمام ڈیموکریٹس حلقوں کے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے سے جو بائیڈن کی جیت یقینی ہوگئی۔ ہیلری کلنٹن نے طاہر جاوید کو انتہائی قابل اعتماد دوست کہہ کر مخاطب کیا۔

بائیڈن کو جتوائیں،مستقبل بچائیں،ہیلری کلنٹن

بائیڈن کو جتوائیں،مستقبل بچائیں،ہیلری کلنٹن

Posted by Zabar News on Wednesday, May 20, 2020

ہیلری کلنٹن نے کہا کہ کسی بھی ڈیموکریٹ لیڈر کو جتوانے کیلئے طاہر جاوید سے زیادہ کسی شخص نے خدمات انجام نہیں دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہرممکن کوشش کریں گی کہ اس بار ڈیموکریٹس ہی فاتح ہوں۔

بائیڈن کو جتوائیں،مستقبل بچائیں،ہیلری کلنٹن

بائیڈن کو جتوائیں،مستقبل بچائیں،ہیلری کلنٹن

Posted by Zabar News on Wednesday, May 20, 2020

کورونا وبا کے سبب اس بار فنڈ ریزنگ ورچوئل کی جارہی ہے۔ منگل کی شب منعقد اس تقریب میں امریکا کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والی ڈیڑھ سو شخصیات نے آن لائن شرکت کی۔

ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کیلئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر منعقد اس تقریب میں 20 لاکھ ڈالر جمع کرلئے گئے۔ سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ فنڈریزنگ میں شریک افراد نے دل کھول کر رقم دی جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ جو بائیڈن کو صدر دیکھنے کیلئے کتنے بے تاب ہیں۔

ہیلری کلنٹن نے شرکا سے اپیل کی کہ وہ جو بائیڈن کی حمایت میں ووٹ ڈلوانے کیلئے لوگوں سے رابطے بڑھائیں۔ انھوں نے ایونٹ کے اہتمام پر طاہر جاوید کی کوششوں کو بھی سراہا۔ طاہر جاوید حال ہی میں جو بائیڈن کو گھر پر بھی مدعو کر چکے ہیں۔

طاہر جاوید  2016 میں ہیلری کلنٹن کی صدارتی مہم میں بھی پیش پیش تھے اور بڑے پیمانے پر فنڈریزنگ کرتے رہے تھے۔

طاہر جاوید ان چند سرکردہ پاکستانی امریکن ڈیموکریٹس میں سے ہیں جنھیں کلنٹن فیملی اور برنی سینڈرز سمیت پارٹی کی تمام سرکردہ شخصیات کے قریب سمجھا جاتا ہے۔

طاہر جاوید ریاست ٹیکساس سے کانگریس کا انتخاب لڑ چکے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کے بھی قریبی ساتھی ہیں۔

طاہر جاوید نہ صرف امریکا کے انٹرپرینیور بزنس مین اور رائس لینڈ میڈیکل سینٹر کے سربراہ ہیں بلکہ وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑے پیمانے پر حصہ لیتے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو