پوپ کی اپیل پر پاکستان بھر میں اجتماعی دعا

کاتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی اپیل پر دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یوم دعا منایا گیا۔

کراچی کے اوبلیٹ ہاوس میں حکومتی ایس او پیز کے تحت دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس دوران فادر گلشن برکت اور فادر ورنن ڈیرک نے کورونا وائرس سے نجات کیلئے دعا کرائی۔

کراچی: پوپ فرانسس کی اپیل پر یوم دعا

کراچی: پوپ فرانسس کی اپیل پر یوم دعا

Posted by Zabar News on Thursday, May 14, 2020

لاہور کے سیکرڈ ہارٹ کیتھڈرل میں آرچ بشپ سیبسٹئن فرانسس شاء نے دعا کرائی ، اس میں مسلم ، ہندو ، سکھ اور پارسی رہنماوں نے بھی شرکت کی۔

مذہبی رہنماوں نے دعا کی کہ کورونا وبا کا جلد از جلد خاتمہ ہو اور مریض صحت یاب ہوں۔

ملک بھر میں ان دعائیہ تقاریب کا اہتمام پوپ فرانسس اور جامعۃ الازھر کے سربراہ شیخ احمد الطیب کی اپیل پر کیا گیا۔

جامعۃ الازہر کے سربراہ اور کاتھولک میسحیوں کے روحانی پیشوا نے تمام مذاہب کے ماننے والوں سے 14 مئی کو دعا کرنے اور روزہ رکھنے کی اپیل کی تھی۔

ٹرینڈنگ

مینو