فائرفائٹرزشعلوں کی لپیٹ میں، ویڈیو

لاس اینجلس کے ویئر ہاؤس میں آتشزدگی اور دھماکے کی ہولناک ویڈیوز منظر عام پر آگئی ہیں۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق لٹل ٹوکیو کے قریب ہفتہ کو ویئر ہاوس میں آگ لگی، 12 فائرفائٹر آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران دھماکا ہوگیا ، شعلے مزید بلند ہوئے تو فائرفائٹرز کو آگ بجھانے کی کوشش چھوڑ کر جان بچانے کیلئے نکلنا پڑا۔

آتشزدگی پر قابو پانے کی کوشش میں 12 فائر فائٹر جھلسے جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان میں سے 2 کی حالات تشویشناک ہے، 4 کو گھر بھیج دیا گیا جبکہ 8 اب بھی اسپتال میں ہیں، دھماکے اور آگ سے کئی عمارتوں اور ایک گاڑی کو شدید نقصان ہوا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے ، دھماکا انتہائی شدید تھا اور خوش قسمتی سے فائر فائٹر بچ گئے۔

اس ویئر ہاوس سے بیوٹین ہیش آئل سپلائی کیا جاتا تھا، عمارت سے کاربن ڈائی اکسائیڈ اور بیوٹین کے کنٹینرز بھی ملے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو