خواجہ آصف کی نیب لاہور آفس طلبی

نیب لاہور نے نون لیگ کے رہنما خواجہ آصف کو 26 جون کی صبح 11 بجے طلب کرلیا۔

خواجہ آصف کو کینٹ ہاوسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں طلب کیا گیا ہے، ان پر دستیاب زمین سے زیادہ اراضی بیچنے اور اختیارات سے تجاوز کرنے کا الزام ہے۔

نیب نے خواجہ آصف کو دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے، کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ آصف کے اہلخانہ پر بھی ملوث ہونے کا الزام ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو