قابل قدر خدمات پر نامور شخصیات کیلئے توصیفی اسناد

امریکا کے دیگر شہروں کی طرح ہیوسٹن میں بھی پاکستانیوں نے 73 واں یوم آزادی پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا اور وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یوم آزادی کی مرکزی تقریب ہیوسٹن کے پاکستانی قونصل خانہ میں ہوئی جس میں شہر کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔کورونا وائرس کی وجہ سے سماجی دوری کی پابندی کے باعث تقریب میں عام افراد کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی-

قونصل جنرل ابرار ہاشمی نے قومی نغموں کی گونج میں سبز ہلال پرچم کو بلند کیا اور اپنی اہلیہ کے ہمراہ آزادی کا کیک کاٹا۔

اس موقع پر حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق قونصل جنرل ابرار ہاشمی نے مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات پر ممتاز شخصیات بشمول ڈاکٹر آصم شاہ،سعید شیخ اور نصرو روپانی کو توصیفی اسناد پیش  کیں۔

تقریب میں ڈپٹی قونصل جنرل عرفان خان نے صدرعارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نامور پاکستانی شخصیات کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ توصیفی اسناد دینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

بیرون ملک آباد نامور پاکستانی شخصیات کو خدمات پر خراج تحسین

بیرون ملک آباد نامور پاکستانی شخصیات کو خدمات پر خراج تحسین

Posted by Zabar News on Monday, August 17, 2020

ہیوسٹن: سعید شیخ، آصم شاہ ، نصروروپانی کی خدمات کا اعتراف

ہیوسٹن: سعید شیخ، آصم شاہ ، نصروروپانی کی خدمات کا اعتراف

Posted by Zabar News on Monday, August 17, 2020

قونصل جنرل ابرار ہاشمی نے تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آزادی نعمت ہے اور آزاد قومیں ہی اس کی قدر جانتی ہیں۔ یوم آزادی درحقیقت ملک کے استحکام ، سالمیت اور بقا کیلئے ہر قربانی دینے کے عزم کا دن ہے۔

ہیوسٹن: پاکستانی شخصیات کی خدمات کا اعتراف

ہیوسٹن: پاکستانی شخصیات کی خدمات کا اعتراف

Posted by Zabar News on Monday, August 17, 2020

انہوں نے کہا کہ ہیوسٹن میں آباد پاکستانی کمیونٹی سرگرم اور  ولولہ انگیز کمیونٹی ہے جس کی مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات کے نہ صرف شہری بلکہ حکومتی اور سیاسی حلقے بھی معترف ہیں۔ اسی لئے حکومت پاکستان نے گراں قدر خدمات انجام دینے والے ممتاز پاکستانی امریکنز کو تعریفی اسناد سے نوازنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

ڈاکٹر آصم شاہ ، سعید شیخ اور نصرو روپانی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے ملنے والی توصیفی اسناد کو باعث افتخار قرار دیا ہے۔

ہیوسٹن: قابل قدر خدمات پر اسناد پانے والے سعید شیخ

ہیوسٹن: قابل قدر خدمات پر اسناد پانے والے سعید شیخ

Posted by Zabar News on Monday, August 17, 2020

ہیوسٹن: قابل قدر خدمات پر اسناد پانے والے نصرو روپانی

ہیوسٹن: قابل قدر خدمات پر اسناد پانے والے نصرو روپانی

Posted by Zabar News on Monday, August 17, 2020

ملکی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرنے والی ان شخصیات کا کہنا ہے کہ یہ اسناد درحقیقت وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا موثر کردار ادا کرتے رہنے کے عزم کیلئے باعث تقویت ہیں۔

ہیوسٹن: قابل قدر خدمات پر اسناد پانے والے آصم شاہ

ہیوسٹن: قابل قدر خدمات پر اسناد پانے والے آصم شاہ

Posted by Zabar News on Monday, August 17, 2020

حکومت پاکستان کی طرف سے نمایاں خدمات کے اعتراف میں تعریفی سند سے نوازے جانے پر اراکین کانگریس شیلا جیکسن ، ایل گرین ، میئر ہیوسٹن سلوسٹر ٹرنر ، شیرف ایڈ گونزالز ، نامور کاروباری شخصیت جاوید انور اور ہیوسٹن سسٹرز سٹیز ایسوسی ایشن نے سعید شیخ کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو