ہیوسٹن : یادگار انٹرفیتھ ورچوئل افطار ڈنر

محسن رضا

کورونا وائرس بھی ہیوسٹن کا سالانہ انٹرفیتھ افطار ڈنر متاثر نہ کرسکا، میئر سلویسٹر ٹرنر کا کہنا تھا کہ وبا ٹیکساس سے تعلق رکھنے والوں کے جذبے کو شکست نہیں دے سکتی۔ تقریب میں زبرنیوز میڈیا پارٹنر تھا۔

انٹر فیتھ افطار ڈنر کی تقریب اس بار ورچوئل انداز سے منعقد کی گئی۔ 2 ہزار سے زائد افراد نے اس تقریب میں شرکت کیلئے خود کو رجسٹرڈ کرایا تھا۔

لوگوں کے جذبے کو دیکھتے ہوئے میئر سلویسٹر ٹرنر اور پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے مہمانوں کی گاڑیوں میں افطاری کے خصوصی پیکٹ رکھے تاکہ وبا کے پھیلاو سے بچا جاسکے اور افطار کی روایت بھی قائم رہے۔

مئیر سلویسٹر ٹرنر کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کا جذبہ دیدنی ہے اور لوگ کورونا وبا کو اپنی جدت اور تخلیقی انداز سے شکست دے رہے ہیں۔

ہیوسٹن: سالانہ انٹرفیتھ افطار ڈنر

ہیوسٹن: سالانہ انٹرفیتھ افطار ڈنر

Posted by Zabar News on Monday, May 11, 2020

انٹرفیتھ افطار ڈنر کی یہ سالانہ تقریب 20 برس سے جاری ہے اور اس میں ہیوسٹن کی تمام نمایاں شخصیات شرکت کرتی رہی ہیں۔

یہ مسلم کمیونٹی کا سب سے بڑا سالانہ ایونٹ شمار کیا جاتا رہا ہے اور تقریب میں بین المذاہب ہم آہنگی کا باعث بنتی ہے۔

کورونا وبا کے سبب اس بار افطار ڈنر کا اہتمام ناممکن تھا ، یہی وجہ ہے کہ مسلم کمیونٹی نے ورچوئل افطار کی تجویز پیش کی تھی جسے بے حد سراہا گیا۔

ہیوسٹن سسٹرسٹیز ایسوسی ایشین ، اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن سمیت مختلف تنظیموں نے اس افطار ڈنر میں بڑھ چڑھ کر خدمات انجام دیں۔ پاکستانی امریکن آئل ٹائیکون اور سماجی خدمات کے حوالے سے امریکا اور پاکستان میں شہرت رکھنے والے جاوید انور نے افطار کیلئے مالی تعاون کیا تھا۔

ہیوسٹن: انٹرفیتھ افطار ڈنر

ہیوسٹن: انٹرفیتھ افطار ڈنر

Posted by Zabar News on Monday, May 11, 2020

ڈرائیور تھرو افطار کرنے کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی شخصیت اور ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹیز ایسوسی ایشن کے رہنما سعید شیخ آگے آگے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرفیتھ افطار مسلم کمیونٹی کی جانب سے امریکا بھر میں مثبت پیغام کو عام کرتا ہے ، اس سے نہ صرف پاکستانی بلکہ تمام مسلم ممالک کے لوگوں کا اچھا تاثر اجاگر ہوتا ہے۔

ہیوسٹن: انٹرفیتھ افطار ڈنر

ہیوسٹن: انٹرفیتھ افطار ڈنر

Posted by Zabar News on Monday, May 11, 2020

آغا خان کونسل کے مراد آجانی بھی اس تقریب کے اہتمام میں پیش پیش تھے۔ ان کی بدولت کمیونٹی کے حوصلہ مند رضا کاروں نے افطار تقسیم کرنے میں معاونت کی۔ مراد آجانی کا کہنا تھا کہ افطار ڈنر مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دیتا ہے۔ کورونا وبا ہو یا کوئی اور آفت لوگوں کو اچھی روایات ختم کرنے کے بجائے انہیں بڑھانے کے تخلیقی  طریقے تلاش کرنے چاہئیں۔

ہیوسٹن : انٹرفیتھ افطار ڈنر

ہیوسٹن : انٹرفیتھ افطار ڈنر

Posted by Zabar News on Monday, May 11, 2020

ڈائریکٹر میئرز آفس آف انٹرنیشنل افیئرز کرسٹوفر اولسن نے کہا کہ اس غیرمعمولی تقریب میں شرکت ان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

ہیوسٹن : انٹرفیتھ افطار ڈنر

ہیوسٹن : انٹرفیتھ افطار ڈنر

Posted by Zabar News on Monday, May 11, 2020

افطار کی تقسیم میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی شانہ بشانہ تھیں۔

زبرنیوز سمیت ایشیا اور امریکا سے تعلق رکھنے والے نامور میڈیا گروپ اس تقریب کے میڈیا پارٹنر تھے۔

مئیر ہیوسٹن سلویسٹر ٹرنر ، پاکستانی امریکن آئل ٹائیکون جاوید انور، آغا خان کمیونٹی کے مراد آجانی ، پاکستانی امریکن سماجی شخصیت سعید شیخ اور دیگر افراد کے سبب یہ انٹرفیتھ افطار ڈنر کورونا وبا کے باوجود یادگار ترین ایونٹ بن گیا۔

ٹرینڈنگ

مینو