لبنان: بیروت کی بندرگاہ پر آتشزدگی، ویڈیوز

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک بار پھر دھوئیں کے بادل بلند ہوئے ہیں، بندرگاہ کے علاقے میں آتشزدگی کے  بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور لوگوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

بیروت میں صرف ایک ماہ بعد ہی عوام پھر خوفزدہ ہوگئے ، آگ اگرچہ بندرگاہ پر لگی لیکن دھوئیں کے بادل پورے شہر میں نظر آئے۔

آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں اور آتشزدگی کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

فوج کا کہنا ہے کہ آگ بندر گاہ کے ڈیوٹی فری زون کے اس ویئر ہاوس میں لگی جہاں آئل اور ٹائرز رکھے گئے تھے۔

ٹرینڈنگ

مینو