لندن: ماسک کی پابندی کے خلاف احتجاج

برطانیہ میں فیس ماسک لگانے کی پابندی کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، سیکڑوں افراد نے لندن کے ہائیڈ پارک میں احتجاج کیا۔

مظاہرین نے کوروبا وبا کے دوران فیس ماسک لگانے کی پابندی مسترد کردی، انھوں نے میں ماسک نہیں لگاؤں گا، ٹیسٹڈ ،  ٹریکڈ اور زہر نامنظور کے پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔ کچھ مظاہرین کی شرٹس پر 5 جی اور ویکسینیشن نہیں انسانی حقوق کا تحفظ کرو لکھا تھا۔

مظاہرین نے 24 جولائی سے سپرمارکیٹ اور دکانوں میں فیس ماسک لگانے کے فیصلے کی مخالفت کی اور اسے شخصی آزادی کے خلاف قرار دیا۔

حکومت نے انگلینڈ میں فیس ماسک سے متعلق سخت موقف اپنایا ہے ، پبلک ٹرانسپورٹ میں فیس ماسک کی پابندی پہلے ہی لگائی جاچکی ہے اور قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کی رقم 100 پاونڈ رکھی گئی ہے۔

فیس ماسک کے خلاف مہم کا آغاز ایوی ایشن ٹائیکون سائمن ڈولان نے 6 جولائی کو کیا تھا، سائمن کا کہنا تھا کہ  وہ اختیار اور شخصی آزادی کے حق میں ہیں، حکومتی اقدامات معیشت کیلئے نقصاندہ ہیں ، بچوں کو تعلیم سے روک رہے ہیں اور انسانی حقوق کی آزادی چھین رہے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو