اکسانا بند کرو، کوئی اور بات نہ ہوجائے، ایاز صادق

اسرارخان

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ نون کے رہنما ایاز صادق ڈٹ گئے، کہتے ہیں انھوں نے جو کہا ٹھیک کہا تھا۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان کو الیکشن میں 2 بار شکست ہوئی وہ ذاتیات پر اتر آئے ہیں، بھارت کا جھنڈا اور مودی کی تصویر لگانے کا کوئی جواز نہیں، یہ افسوسناک بات ہے۔

سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ انھوں نے حکومت اور وزرا کے بارے میں جو کہنا تھا کہہ دیا اور وضاحت بھی کردی، انھوں نے 2002 سے کبھی ایسے بات نہیں کی  ، اس لئے اتنا نہ اکسایا جائے کہ کوئی اور ایسی بات ہوجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کو روز کہا جائے کہ مودی کی روح آپ میں آگئی ، آپ غدار ہیں تو کیا آپ کا دل نہیں دکھے گا، کیا آپ کبھی جذبات میں آکر کوئی ایسی بات نہیں کریں گے۔ سیاسی ایشو کو سیاسی رہنا چاہئے اور ہم وہ بات کریں جو قومی مفاد کی ہو۔

ٹرینڈنگ

مینو