مارڈالوں گی، ثانیہ مرزا کا بابر اعظم کو جواب

قومی ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم اور شعیب ملک کی انسٹاگرام پر گپ شپ کے دوران بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بابر اعظم سے ناراض ہوگئیں۔

انسٹاگرام پر گفتگو کے دوران شعیب ملک نے بابر اعظم سے مختلف سوال کئے لیکن پہلے ہی بتادیا کہ اگر جواب نہ دیا تو بطور سزا بھنگڑا ڈالنا ہوگا۔ اس سوال پر کہ دل کب توڑیں گے اور شادی کب کریں گے، بابر اعظم نے جواب دیا کہ ابھی دل جڑے رہیں گے۔ ایک اور سوال پر بابر کا کہنا تھا کہ انھوں نے کسی لڑکی کو پہلی ملاقات پر کبھی نمبر نہیں دیا، فون نمبر دینے کیلئے جان پہچان ہونی ضروری ہے۔

پاکستانی اداکاراؤں سے متعلق سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ وہ صبا قمر اور سجل علی کو نہیں جانتے۔

شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کے کپتان سے پوچھا کہ ان کی پسندیدہ بھابھی کون ہیں تو بابر اعظم نے جواب دیا سرفراز احمد کی اہلیہ ان کی پسندیدہ بھابھی ہیں۔

بابر اعظم کے اس جواب پر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو طیش آگیا۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ وہ انھیں مار ڈالیں گی اور اب کبھی اپنے صوفے پر سونے نہیں دیں گی۔

ٹرینڈنگ

مینو