ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فیصلہ 10 جون تک ملتوی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بورڈ اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعقاد سمیت اہم امور پر غور کیا گیا۔

ٹیلی کانفرنس میں تمام رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی، کرکٹ فینز کو امکان تھا کہ اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 سے متعلق حتمی فیصلہ ہوجائے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سمیت ایجنڈے میں شامل تمام معاملات پر غور 10 جون تک ملتوی کردیا ہے، اگلے اجلاس میں تمام معاملات پر حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریاں عروج پر ہیں اور ورلڈکپ اکتوبر سے نومبر تک شیڈول ہے۔ آئی سی سی کے مطابق 10 جون کو اگلے اجلاس تک تمام بورڈ اراکین سے رابطہ رہے گا اور تجاویز پر بات چیت ہوتی رہے گی۔

ٹرینڈنگ

مینو