کورونا: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ملتوی

کورونا وبا کے باعث آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی کردیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا بورڈ اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہوا، اس دوران رواں برس اکتوبر نومبر میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچز 2021 اور 2022 میں ہوں گے ، میزبان ملک کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا البتہ شیڈول کے مطابق 2021 کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی بھارت میں ہونا تھا۔

بھارت میں 2023 کے ورلڈ کپ کی تاریخ بھی 6 ماہ بڑھائی جاچکی ہے، اب 2023 کا ورلڈ کپ فروری مارچ کے بجائے اکتوبر اور نومبر میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو منوسوانہے کے مطابق ففٹی اوورز ورلڈ کپ ری شیڈول کرنے کا مقصد کوالیفائنگ پیریڈ مکمل کرنا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اگلے سال نیوزی لینڈ میں خواتین کرکٹ ورلڈ کپ فی الحال شیڈول کے مطابق کرانے پر اتفاق کیا ہے تاہم حتمی فیصلہ حالات دیکھ کر کیا جائے گا۔

ٹرینڈنگ

مینو