مندر کی تعمیر، سی ڈی اے کو نوٹس

محمد عثمان

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دارالحکومت میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران سی ڈی اے کو نوٹس جاری کردیئے،

درخواست گزار چوہدری تنویر ایڈووکیٹ کا موقف ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 9 میں مندر کو دی گئی زمین دارالحکومت کے ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہے ، عدالت حکم امتناع جاری کرے ، اراضی اور تعمیراتی فنڈ واپس لئے جائیں، حکومت سید پور ویلج میں موجود مندر کی تزئین و آرائش کرسکتی ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے سی ڈی اے کو نوٹس جاری کردیئے اور اتھارٹی سے معلوم کیا ہے کہ کیا مندر ماسٹرپلان کا حصہ ہے یا نہیں۔

چوہدری تنویر کی درخواست میں وزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری وزارت مذہبی امور، سیکرٹری داخلہ، چیئرمین سی ڈی اے، چیئرمین سی ڈی اے بورڈ اور چیئرمین یونین کونسل ایچ نائن کو فریق بنایا گیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو