نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

محمد عثمان

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ یکم ستمبر کو ان اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں اپیل پر بھی یکم ستمبر کو ہی سماعت ہوگی۔

نون لیگ کے قائد سمیت تینوں شخصیات سزا معطلی کے بعد ضمانت پر ہیں۔

احتساب عدالت نے 6 جولائی 2018 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 سال قید، مریم نواز کو 7 سال قید اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید و جرمانہ کی سزائیں سنائی تھیں ، ہائی کورٹ نے 19 ستمبر 2018 کو سزا معطل کرکے رہائی کا حکم دیا تھا ، سپریم کورٹ نے بھی یہ حکم برقرار رکھتے ہوئے 13 جنوری 2019 کو نیب اپیل خارج کردی تھی۔

ٹرینڈنگ

مینو