انعام غنی نئے آئی جی پنجاب تعینات

اسرار خان

لاہور پولیس کے سربراہ عمر شیخ سے تنازع کے بعد آئی جی پنجاب شعیب دستیگر کو تبدیل کردیا گیا۔ انعام غنی کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب کی وزیراعلی عثمان بزدار سے ملاقات کا بھی نتیجہ برآمد نہ ہوسکا۔ شعیب دستگیر تیسرے روز بھی دفتر نہیں آئے اور ان کی تبدیلی کی خبر آگئی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئی جی پنجاب کی تبدیلی کے معاملے پر غور کیا گیا، انعام غنی کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، وہ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے عہدے پر کام کر رہے تھے، سابق آئی جی شعیب دستیگر کو سیکریٹری نارکوٹس لگایا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق شعیب دستگیر نے وزیراعلی سے شکایت کی تھی کہ سی سی پی او نے ان کی کمانڈ کے متعلق میٹنگ میں بات کی اور پولیس افسران کو احکامات نہ ماننے کا حکم دیا۔ ذرائع کے مطابق سی سی پی او عمر شیخ نے افسران کو سابق آئی جی پنجاب کا براہ راست حکم ماننے سے منع کیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ سابق آئی جی کے احکامات پہلے ان کے علم میں لائے جائیں۔

ذرائع نے زبرنیوز کو بتایا کہ وفاق اور پنجاب کے حکام نے سی سی پی او لاہور کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور واضح کردیا تھا کہ اگر کوئی پنجاب میں کام نہیں کرنا چاہتا تو اس کی مرضی ہے۔

سی سی پی او عمر شیخ نے بھی کہہ دیا تھا کہ لاہور میں سب افسران کو کام کرنا ہے جس نے نہیں کرنا وہ جاسکتا ہے۔ سابق آئی جی شعیب دستگیر کی تبدیلی کے بعد اب پنجاب میں 2 سال کے دوران 5 آئی جی تبدیل ہوچکے ہیں اور یہ چھٹے آئی جی کی تعیناتی ہوئی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو