چین سے پھینٹی کھاکر نئی بھارتی شرانگیزی

چین کے ہاتھوں پھینٹی کھا کر اور کرنل سمیت 20 فوجیوں کی لاشیں اٹھا کر بھی بھارت باز نہ آیا، جنگی جنون میں مبتلا نریندر مودی نے ہزاروں فوجی سرحد پر بھیج دیئے۔

بھارت اپنی توسیع پسندانہ پالیسیوں کے باعث مار کھانے لگا، کئی ہفتوں کی کشیدگی کے بعد لائن آف ایکچول کنٹرول (گیلوان ویلی) پر چین کے ساتھ جھڑپ ہوئی اور افسر سمیت 20  بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

تقریبا 45 سال بعد چین سے دوبارہ مار کھانے کے بعد بھارت نے مزید ہزاروں فوجی چین کی سرحد پر تعینات کردیئے ہیں۔

بھارت نے ایک طرف ہزاروں فوجی سرحد پر تعینات کئے ہیں تو دوسری طرف کشیدگی ختم کرنے کیلئے ہاتھ پیر مارنے بھی شروع کردیئے، مودی سرکار نے تصدیق کی ہے کہ فوجی افسران چینی حکام سے مذاکرات کر رہے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ بھارتی فوج نے غیرقانونی سرگرمیوں کے لئے دو بار سرحد پار کی تھی، چینی اہلکاروں کو اشتعال دلایا اور حملہ کیا جس کے بعد جھڑپ ہوئی،  انھوں نے بھارت سے کہا کہ وہ سرحدی حدود کی خلاف ورزی اور مسائل کو پیچیدہ کرنے سے باز رہے۔

ٹرینڈنگ

مینو