چین نے کیسے پٹائی کی ، بھارتی میڈیا نے بتادیا

بھارتی فوجیوں نے دراندازی کے بعد چینی فورسز کے ہاتھوں کیسے مار کھائی، بھارتی میڈیا نے پول پٹیاں کھول دیں۔

لداخ کی وادی گلوان میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی خلاف ورزی بھارت کو بہت نہیں بلکہ بہت زیادہ مہنگی پڑگئی، چینی فوج سے جھڑپ میں بھارتی فوج کے کرنل سمیت 20 فوجی ہلاک ہوئے تھے اور اب پتہ چلا ہے کہ کئی زخمیوں کی حالت تشیویشناک ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق جھڑپ دریائے گلوان کے قریب ہوئی، چینی فورسز نے لوہے کے راڈز اور کیلیں لگے ڈنڈوں سے فوجیوں کی پٹائی کی۔

پوسٹمارٹم رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے ہلاک فوجیوں میں سے کئی کو مکے مارے گئے یا پہاڑی چوٹی سے برفیلے دریا میں دھکا دے دیا گیا ، کئی فوجیوں کی ہلاکت سر پر چوٹ لگنے سے ہوئی، متعدد فوجی شدید زخمی ہیں اور ہلاکتیں بڑھنے کا امکان ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو