کلبھوشن کا وکیل مقرر کرنے کی دوسری مہلت ختم

بھارت کو جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کا وکیل مقرر کرنے کیلئے دی گئی دوسری ڈیڈ لائن بھی ختم ہوگئی جبکہ ملک کے 2 نامور وکلا نے عدالتی معاونت سے معذرت کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بھارت کو را کے دہشت گرد کل بھوشن یادیو کیلئے وکیل مقرر کرنے کی 2 بار ڈیڈلائن دے چکی ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بنچ کلبھوشن یادیو کو وکیل فراہم کرنے کیلیے وزارت قانون کی درخواست پر سماعت کر رہا ہے۔

سماعت کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے اور غیر متعلقہ افراد کا عدالت میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا، صرف وکلا، متعلقہ عملہ، سائلین اور میڈیا کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

سینئر وکیل مخدوم علی خان نے پروفیشنل وجوہات اور عابد حسن منٹو نے صحت خراب ہونے کے باعث عدالت کی معاونت سے معذرت کرلی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو